Saturday 1 June 2019

بصیرت ہائی سکول ۔ واہ کینٹ کا تصویری خاکہ

بصیرت ہائی سکول ۔ واہ کینٹ (ضلع راولپنڈی)

عبدالقدیر صاحب (سابق ممبر پی او ایف بورڈ جن کی عمر اب لگ بھگ 85 سال ہے) بینائی سے محروم بچوں کو بے چارگی کی حالت سے نکال کر زندگی کی دوڑ میں باعزت رواں دواں کرنے کی کوشش میں 2015ء سے بصیرت ہائی سکول ۔ واہ کینٹ چلا رہے ہیں جو کہ الحمدلله کامیاب جا رہا ہے ۔ آجکل اس سکول میں 35 بچے ہیں

سہولیات

ان بچوں کو پنجاب انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے جس میں کمپیوٹر کی تربیت بھی شامل ہے ۔ تمام بچوں کو کتابیں Braille equipment ۔ کاغذ اور White cane ۔ دوپہر کا کھانا ۔ گھر سے سکول اور واپس گھر تک ٹرانسپورٹ مہیاء کی جاتی ہے ۔ مشاورت اور تربیت کے لئے ماہرِ نفسیات (Psychologist) کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کی خاطر وقتاً فوقتاً انہیں ہوا خوری اور سیاحت کے لئے بھی لیجایا جاتا ہے

فیس

بچوں سے کوئی فیس وغیرہ نہیں لی جاتی ۔ نہ عام نجی سکولوں کی طرح مُختلف ناموں سے کچھ لیا جاتا ہے بلکہ بعض کو وظائف بھی دیئے جاتے ہیں

اخراجات

موجودہ ماہانہ اخراجات 310000 روپے ہیں جو عبدالقدیر صاحب اپنے وسائل اورعزیزوں کی اعانت سے پورے کرتے ہیں ۔ اس میں عمارت کا کرایہ ۔ ٹرانسپورٹ ۔ اساتذہ اور دوسرے سٹاف کی تنخواہیں اور طالب علموں کے لئے کئے دیگر اخراجات شامل ہیں

مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اخراجات کافی بڑھ جانے کا خدشہ ہے

آپ کے صدقہ اور زکٰوة کا یہ بھی ایک احسن ذریعہ ہے ۔ اگر آپ اپنی رقم بذریعہ بنک بھیجنا چاہیں تو مطلع کرنے پر تفصیلات مہیا کی جا سکتی ہیں

الله سُبحانُهُ و تعالٰی آپ کے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین